25 جون 2013 - 19:30
ترکي ميں حکومت مخالف مظاہرے

ترکي کي پوليس نے انقرہ اور استنبول ميں مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کا سہارا ليا ہے جس کے بعد مظاہرين اور پوليس کے درميان جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے -

ابنا: انقرہ ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے اردوغان حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا –پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کي شيلنگ کي اور پاني کي پوپيں استعمال کيں –منگل کي رات استنبول ميں بھي ہزاروں لوگوں نے  تقسيم اسکوائر پر اجتماع اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے –مظاہرين تقسيم اسکوائر پر جانا چاہتے تھے ليکن پوليس نے اسکوائر کا محاصرہ کررکھا تھا –پوليس کي جانب سے روکے جانے کے بعد مظاہرين نے  پوليس کے دستوں کے سامنے دھرنا ديا اور  تقريبا ايک گھنٹے تک حکومت کے خلاف  نعرے بازي کي-مظاہرين نے پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے  قاتلوں کو قرار واقعي سزا ديئے جانے کا مطالبہ کياـرپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ   پوليس نے بيس سے زائد افراد کو گرفتار کرليا ہے -  ترکي ميں گزشتہ اکتيس مئي سے حکومت کے خلاف مظاہرے جار ہيں جن ميں اب تک پانچ افراد ہلاک اور آٹھ ہزار لوگ زخمي ہو چکے ہيں –...../169